بھٹکل:8/ جنوری (ایس اؤنیوز)ضلع پنچایت اترکنڑا ، ضلع پنچایت بہتری منصوبے کے تحت تعلقہ کے سونارکیری اسکول کے پڑوس میں واقع پسماندہ لڑکیوں کے ہاسٹل کی طالبات کے لئے کمپیوٹر ٹریننگ مرکز کاافتتاح رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے کیا۔
ا س موقع پر خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی نےکہاکہ طلبا سرکاری اسکیموں سے خاطرخواہ فائدہ اٹھاتےہوئے ٹکنکل میدان میں ترقی پانے کی بات کہی۔ اس موقع پر ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیر، تعلقہ پنچایت صدر ایشورنائک، نائب صدر رادھا اشوک وئیدیا، ضلع پنچایت ممبر سندھو بھاسکرنائک، تعلقہ پنچایت ممبر جئے لکشمی گونڈ، مہابلیشور نائک ، میناکشی جٹپا نائک، وشوکرما ترقی بورڈ کے ڈائرکٹر دیوی داس آچاری، تعلقہ پنچایت آفیسر سی ٹی نائک وغیرہ موجود تھے۔